Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ، ذرائع

0

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے وسیع ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے، جبکہ شیڈول طے کرنے کے لیے حکومت خود اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔
پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد ہونے والی ملاقات میں اہم سیاسی امور، پارلیمانی معاملات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمان کے استحکام پر زور دیں گے۔ بانی چیئرمین کی ملاقاتوں اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی دہرایا جائے گا۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام مانگیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.