Gas Leakage Web ad 1

میرپور ڈویژن کے عوام نے ن لیگ کی کارکردگی پر اعتماد ظاہر کیا: عظمیٰ بخاری

0

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس لیے انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم اور جمہوری عمل کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Gas Leakage Web ad 2

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر جمہوری دکھائی دے رہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات افسوسناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی تلخی سے گریز کیا اور عوام نے میرپور ڈویژن میں پنجاب حکومت کی ترقیاتی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیا۔
آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات، قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے: پرویز اشرف
وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران پنجاب میں نمایاں ترقیاتی کام کیے گئے، جن میں ستھرا پنجاب پروگرام، بارشوں کے دوران بروقت نکاسی آب کے اقدامات اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کے بجائے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ، خصوصاً کراچی میں ٹرانسپورٹ، صفائی، صحت، تعلیم اور امن و امان سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود آ کر صوبے میں ہونے والی ترقی کا مشاہدہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.