قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس بلانے کا شیڈول اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد طے کیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب میں موسم خوشگوار، رات کے وقت ٹھنڈک کا احساس بڑھنے لگا
اجلاس کے لیے ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا، جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
حکام کے مطابق قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز اور دیگر دستاویزات بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی بحث کی جائے گی۔



