Gas Leakage Web ad 1

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

0

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں کی صورتحال پر اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو شواہد جاری کر دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے کے دوران بلاول بھٹو نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی صورتحال پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر متعلقہ شہروں کی ویڈیوز شیئر کیں۔

انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں، گلیوں اور صفائی کی صورتحال پر مبنی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے اعتراضات کا جواب دیا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے وہاڑی اور قصور سے متعلق کیے گئے سوالات کے جواب میں بھی مریم اورنگزیب نے انہی شہروں کی سڑکوں، گلیوں اور صفائی کی صورتحال پر مشتمل ویڈیوز شیئر کیں تاکہ اپنی مؤقف کی تائید کر سکیں۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے مختلف شہروں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.