Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

0

لاہور: پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے خود تدریسی عمل کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے سے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو پڑھانا شروع کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

رانا سکندر حیات کے مطابق وہ ابتدا میں انگریزی اور کیمسٹری کے مضامین پڑھائیں گے، کیونکہ یہ دونوں ان کے پسندیدہ مضامین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا، جہاں وہ پرائمری اسکولوں میں انگریزی جبکہ ہائی اسکولوں میں کیمسٹری کی کلاسز لیں گے۔

سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری کا کرارا جواب

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ وہ صرف انہی دو مضامین تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ضرورت کے مطابق دیگر مضامین بھی پڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ہفتے کسی نہ کسی سرکاری اسکول کا بغیر پیشگی اطلاع کے دورہ کریں گے اور خود کلاس روم میں جا کر طلبہ کو پڑھائیں گے تاکہ تدریسی نظام کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ وہ اساتذہ کا بے حد احترام کرتے ہیں اور استاد کے طور پر خدمات انجام دینا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کا براہِ راست جائزہ لینا، تدریسی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.