ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی رہائی فورس کے خلاف دائر درخواست اور خیبرپختونخوا میں 9 مئی کے مقدمات واپس لینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔
دونوں مقدمات کی سماعت چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
ایف آئی اے کی ریجنل پاسپورٹ آفس میں بڑی کارروائی، کرپشن کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ 9 مئی کے مقدمات کی واپسی سے متعلق فیصلے پر آئینی عدالت پہلے ہی حکمِ امتناع جاری کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں ریڈیو پاکستان پر حملے کے مقدمے کو واپس لینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ریڈیو پاکستان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کو خیبرپختونخوا سے کسی دوسرے صوبے میں منتقل کیا جائے۔