اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
فیفا ورلڈکپ: فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار ‘گولڈن بوٹ’ ایوارڈ جیت لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
ملاقات میں قومی ترقی سے متعلق مختلف امور اور آئندہ کے ترقیاتی اہداف پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔