Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

0

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِخارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے جون 2026 میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.