Gas Leakage Web ad 1

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف

0

**پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی نگرانی کے لیے جدید جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم متعارف کرا دیا**

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا بہتر انداز میں جائزہ لینے کے لیے جدید جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس، ورک لوڈ اور ریکوری سے متعلق مکمل ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر ہر کھلاڑی کے لیے انفرادی تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سسٹم کے استعمال سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انجریز کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال کے بعد اسے مرحلہ وار جونیئر ٹیموں اور ڈویلپمنٹ اسکواڈز تک بھی توسیع دی جائے گی، تاکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تربیت اور فٹنس کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.