Gas Leakage Web ad 1

سرفراز احمد کا سابق کپتان شان مسعود پر بھرپور اطمینان کا اظہار

0

**سرفراز احمد نے شان مسعود کی حمایت کر دی، ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹیم کی بھرپور تیاری**

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے سابق کپتان شان مسعود کو ٹیم کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کپتانی سے ہٹنے کے باوجود شان مسعود ایک اہم کھلاڑی کی حیثیت سے اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شان مسعود سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور وہ مکمل اعتماد کے ساتھ ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔ سرفراز کے مطابق شان مسعود کو معمولی ہیم اسٹرنگ انجری کا سامنا تھا، تاہم ان کا رویہ ہمیشہ کی طرح مثبت اور پیشہ ورانہ رہا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں سخت تربیتی کیمپوں میں حصہ لیا، جہاں ویسٹ انڈیز کے گرم اور مرطوب موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے گرین پچز اور اسپن کے لیے سازگار ٹریکس دونوں پر بھرپور مشقیں کیں، جبکہ ٹرینیڈاڈ میں چار روزہ وارم اپ میچ کھلاڑیوں کو مقامی حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دے گا۔

سرفراز احمد نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، تاہم کھلاڑیوں سے انفرادی ملاقاتیں کی گئی ہیں تاکہ ذمہ داریوں اور توقعات کو واضح کیا جا سکے۔

انہوں نے بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور تجربہ کار کپتان ہیں۔ سرفراز احمد کے مطابق پاکستان ٹیم کا بنیادی ہدف ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.