Gas Leakage Web ad 1

جرمنی میں 62 ممالک کی ویزا فری انٹری! کیا پاکستان شامل ہے؟

0

یورپی ملک جرمنی نے سال 2026 کے لیے ان ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے شہری بغیر ویزا جرمنی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ وفاقی دفتر خارجہ کے مطابق، یورپی یونین اور شینگن ایریا سے باہر 62 ممالک کے شہری جرمنی میں ویزا فری انٹری کے اہل ہوں گے۔ ان ممالک کے شہری 180 دن کی مدت کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک جرمنی میں قیام کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت سیاحت، کاروباری دوروں اور خاندانی ملاقاتوں کے لیے ہے، تاہم اس کے تحت جرمنی میں ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بعض صورتوں میں اہل مسافروں کو جرمنی پہنچنے کے بعد مخصوص رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کی اجازت بھی مل سکتی ہے، جو امیگریشن قوانین پر منحصر ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

جرمنی کی ویزا فری انٹری فہرست میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات سمیت 62 ممالک شامل ہیں۔ دیگر اہل ممالک میں البانیہ، اندورا، انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹائن، بہاماس، بارباڈوس، بوسنیا اور ہرزیگووینا، برازیل، برونائی، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکا، ایل سلواڈور، جارجیا، گریناڈا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ہانگ کانگ، کریباتی، کوسوو، مکاؤ، ملائیشیا، مارشل جزائر، ماریشس، میکسیکو، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، نکاراگوا، پلاؤ، پانامہ، پیراگوئے، پیرو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ساموا، سان مارینو، سربیا، سیشلز، سنگاپور، جزائر سلیمان، تائیوان، تیمور لیستے، ٹونگا، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تووالو، یوکرین، یوراگوئے، وانواتو، ویٹیکن سٹی اور وینزویلا شامل ہیں۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان کے شہری جرمنی میں ویزا فری داخلے کے اہل ممالک میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو جرمنی جانے کے لیے متعلقہ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.