Gas Leakage Web ad 1

جیب میں لائسنس رکھنے کی جھنجھٹ ختم، خیبر پختونخوا نے پہلا ڈیجیٹل لائسنس متعارف کرادیا

0

(سٹاف رپورٹر/نیوز ڈیسک): خیبرپختونخوا میں پہلی بار ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے تحت شہری اب اپنا ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون میں محفوظ رکھ سکیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف ٹریفک آفیسر پشاور ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق یہ سہولت "رابطہ” ایپ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے، جہاں شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور ڈرائیونگ لائسنس نمبر درج کر کے چند سیکنڈز میں قانونی طور پر قابل قبول ڈیجیٹل لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

بھارت سن لے پاکستان کا پانی روکنا ’ایکٹ آف وار‘ تصور ہوگا: رانا تنویرحسین

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد شہریوں کو ہر وقت کاغذی ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، کیونکہ ٹریفک چیکنگ کے دوران موبائل فون میں موجود ای لائسنس کو ہی قانونی طور پر قابل قبول تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی ڈیجیٹل گورننس پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی پشاور ٹریفک پولیس بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن ویزا تصدیق کی سہولت متعارف کرا چکی ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں، وقت کے ضیاع اور کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی، جبکہ مستقبل میں مزید خدمات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کی جائیں گی تاکہ عوام کو گھر بیٹھے شفاف اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.