Gas Leakage Web ad 1

رواں ہفتے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات

0

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو کی قیمت میں 3.94 فیصد جبکہ چکن کی قیمت میں 3.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پیاز 3.54 فیصد اور آٹا 1.61 فیصد مہنگا ہوا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کا شفافیت کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف، تازہ دودھ اور دیگر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں 23.3 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دال مونگ 2.15 فیصد اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.