بلوچستان: مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان” جاری ہے، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد آپریشن "شعبان” میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی رہنماؤں آغا رفیع اللہ اور ساجد طوری کی ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن "شعبان” کے علاوہ آج صبح خضدار کے علاقے میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر کیے گئے حملے کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج اور ایف سی کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز کے دوران مزید 5 سے 6 دہشتگرد مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن "شعبان” کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز 6 اور 7 جولائی کو بھی 26 دہشتگردوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن "شعبان” اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 75 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔