خاتون نے اپنے ساتھ رہنے والی خاتون کے ہونٹ سی دیے
جاپان: پولیس نے ایک خاتون کو اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد 42 سالہ متاثرہ خاتون شہر کوگا میں واقع گھر سے فرار ہو کر قریبی دکان پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک کاغذ پر "براہِ کرم میری مدد کریں” لکھ کر لوگوں سے مدد طلب کی۔
میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی
بعد ازاں جاپان کے مشرقی صوبے ایباراکی کی پولیس نے 49 سالہ خاتون ماسائے ساکورائی کو حملے کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 29 جون کو پیش آنے والے اس واقعے کے وقت دونوں خواتین ایک ہی گھر میں رہ رہی تھیں، جہاں ملزمہ نے مبینہ طور پر اپنی ہاؤس میٹ کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔
پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا اس گھر میں کوئی تیسرا شخص بھی مقیم تھا یا نہیں۔
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کسی تنازع کے دوران ملزمہ غصے میں آگئی اور اس نے ان کے ہونٹ سوئی اور دھاگے سے سی دیے۔