اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق اراکینِ پارلیمنٹ، ان کے شریکِ حیات اور زیرِ کفالت بچوں کو مفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ دینے سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے "دی ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ 2026” پیش کیا گیا، جسے کمیٹی نے منظوری دے دی۔
’شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار
بل کے متن کے مطابق سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو مفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حق دیا جائے گا، جبکہ ان کے شریکِ حیات بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
ترمیمی بل کے مطابق سابق اراکینِ پارلیمنٹ کے 28 سال سے کم عمر زیرِ کفالت بچوں کو بھی مفت بلیو پاسپورٹ جاری کیا جا سکے گا۔
بل میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ سہولت پہلے ہی حاصل ہے، اس لیے سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز کے مساوی مراعات دی جائیں۔