پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کے لیے ٹرینٹ راکٹس نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
محمد عامر کا ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ معاہدہ آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ کیا گیا، جس کے بعد وہ آئندہ سیزن میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
رواں ہفتے پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ادارہ شماریات
برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر دی ہنڈریڈ لیگ میں اوورسیز کھلاڑی کے بجائے ڈومیسٹک پلیئر کے طور پر کھیلیں گے، جس سے ٹیم کو اسکواڈ کی تشکیل میں اضافی سہولت حاصل ہوگی۔
محمد عامر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔