Gas Leakage Web ad 1

میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی

0

پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اپنی دوسری شادی اور طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اور اداکارہ صبا حمید کی علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

وسیم عباس نے ایک انٹرویو میں صبا حمید سے اپنے ازدواجی تعلق کے اختتام پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 29 برس تک قائم رہی، جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دعائیں ہمیشہ صبا حمید کے ساتھ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ خوش رہیں۔

’شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار

اداکار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہوتا کہ کسی رشتے کے خاتمے پر ایک فریق درست اور دوسرا غلط ہو، بعض اوقات دونوں اپنی اپنی جگہ درست ہوتے ہیں اور ان کے فیصلوں کے پیچھے جائز وجوہات موجود ہوتی ہیں۔

وسیم عباس نے کہا کہ کرخت اور ناخوشگوار زندگی گزارنے کے بجائے مناسب وقت پر عزت اور احترام کے ساتھ الگ ہو جانا بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی سے چار جبکہ صبا حمید کی پہلی شادی سے دو بچے تھے، اور دونوں نے شادی کے وقت ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ آپس میں اولاد نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم عباس نے کہا کہ ان کی صبا حمید سے کوئی ناراضی نہیں، آج بھی اگر کہیں ملاقات ہو تو خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوتی ہے، اور اگر مستقبل میں کسی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کام کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.