Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی سے فیملی کی ملاقات روکیں گے تو نفرتیں اور تناؤ بڑھے گا: بیرسٹر گوہر

0

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی فیملی کی ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 37 ہفتے گزر چکے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملاقاتیں روکی جائیں گی تو اس سے نفرت اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔

رجسٹرار کو درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر واپس کرنے کا اختیار نہیں: عدالت

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جہاں مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر پارٹی پہلے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کر چکی ہے کہ وہ ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ عوامی مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی موجودگی کی خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی کی ملاقات ہوئی، جہاں ان کی بھابھی مہر النساء مانیکا اور بیٹی مبشرہ شیخ نے ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کی صحت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.