Gas Leakage Web ad 1

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کو دی جانیوالی فیول سبسڈی ختم کردی

0

حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، عوامی ٹرانسپورٹ اور کسانوں کے لیے دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

پولیس نے گل پلازہ یونین کے صدر اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیدیا

اعلامیے کے مطابق موٹرسائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، عوامی ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کو دی جانے والی فیول سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ سبسڈی ملک بھر میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دی جا رہی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا اور اس کمی کا فائدہ پہلے ہی صارفین کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کو 50 سے 100 روپے فی لیٹر جبکہ پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جا رہی تھی تاکہ کرائے کم رکھے جا سکیں۔ اسی طرح چھوٹے کسانوں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.