اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
عدالت نے قرار دیا کہ متعدد نوٹسز کے باوجود کیس کا چالان جمع نہیں کرایا گیا، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق چالان کی عدم جمع کرائی کی وجہ سے کیس کی پیش رفت متاثر ہو رہی تھی، اسی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔