Gas Leakage Web ad 1

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات، مفاہمتی یادداشت کے بعد علاقائی صورتحال پرگفتگو

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران اسلام آباد میں ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

فیفا ورلڈکپ: جرمنی کی آئیوری کوسٹ کو شکست، 12 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ محسن نقوی کے دورے کا مقصد ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ تکنیکی مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ آج ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں خطے میں امن اور استحکام کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.