Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم نےکمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئےکمیٹی قائم کر دی

0

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل کا ازسرِنو جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے جبکہ سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور احد خان چیمہ بھی اس کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور اعوان اور قانون و آئی ٹی کے شعبوں کے ماہرین کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نے ایران جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان دل میں بس گیا: برطانوی وزیر

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیکشن 2 میں رائٹ آف وے فریم ورک کا تفصیلی جائزہ لے اور ٹیلی کمیونیکیشن تنصیبات اور نجی زمین سے متعلق رائٹ آف وے کے حوالے سے اپنی تجاویز تیار کرے۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بل پر جلد نظرثانی مکمل کرکے سفارشات پیش کرے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل منظور کیا تھا جس کے بعد اسے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

منظور شدہ ترمیمی بل کے مطابق نجی جائیداد کے مالکان اور سرکاری ادارے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس کے تحت اگر کوئی نجی گھر کا مالک، کرائے دار یا کوئی بھی عوامی و نجی ادارہ موبائل فون یا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کو آپٹیکل فائبر بچھانے یا ٹاور نصب کرنے کے لیے جگہ فراہم نہ کرے تو اس پر 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.