گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کا وزیر اعلیٰ بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں پیپلزپارٹی نے سیاسی جماعتوں کو وزیر اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نہ لانے پر آمادہ کر لیا ہے۔
ہانیہ عامر کے فلاحی اقدام نے مداحوں کے دل جیت لیے
ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے، تاہم اس کے انعقاد میں تاخیر کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے ناموں کا اعلان 22 جون کو کیا جائے گا اور ان ناموں کا فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ قیادت نے گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، جبکہ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی۔