اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کرتے ہوئے اسے 106 روپے 74 پیسے سے کم کر کے 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
پختونخوا فنانس بل 2026: مختلف ٹیکسوں، فیسوں اور محصولات میں ترامیم کی تجاویز شامل
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت فی لیٹر لیوی 19 روپے 71 پیسے بڑھا کر 53 روپے 26 پیسے سے 72 روپے 97 پیسے کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مجموعی طور پر لیوی کی اوسط شرح 80 روپے فی لیٹر سے کم ہو گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال لیوی کا ہدف پورا ہونے کے بعد مجموعی سطح پر لیوی میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔