امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ “ایئر فورس ون” 35 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے لیے مختص بوئنگ 747 طیارہ تین دہائیوں سے زائد عرصے تک امریکی صدور کی سفری ضروریات پوری کرتا رہا اور مختلف عالمی دوروں، سربراہی اجلاسوں اور اہم سفارتی مشنز میں استعمال ہوتا رہا۔
لاہور: پیٹرول اور ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹز نے کرایوں میں کمی کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اسی طیارے کے ذریعے واشنگٹن واپسی کی آخری پرواز کی۔
امریکی حکام کے مطابق اس طیارے کی جگہ اب نیا بوئنگ طیارہ بطور “ایئر فورس ون” استعمال کیا جائے گا، جو قطر کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے تحفے کے طور پر فراہم کیا گیا ہے۔
یہ ریٹائرڈ طیارہ 1990 میں امریکی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا اور اس نے جارج ایچ ڈبلیو بش سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک مختلف امریکی صدور کو سفری سہولیات فراہم کیں۔
سوشل میڈیا پر امریکی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے طیارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے “آخری پرواز” قرار دیا اور اس کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
امریکی صدر کا یہ خصوصی طیارہ برسوں تک دنیا بھر میں امریکا کی علامت کے طور پر بھی پہچانا جاتا رہا۔



