Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد: ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی نئی سہولت, گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی خدمات اب گھر بیٹھے دستیاب

0

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے عوامی سہولت کے لیے ایک اور اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت شہری اب اپنی گاڑی کی نئی رجسٹریشن، ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر آف اونرشپ) اور دیگر متعلقہ خدمات گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز کی ہیلپ لائن 383-383-111-051 پر کال کر کے اپائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے، جس کے بعد محکمہ کی ٹیم شہری کے گھر یا مقررہ مقام پر پہنچ کر مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا 14 نکات پر مشتمل مسودہ منظرعام پر

عوام کی مزید سہولت اور ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت شہری اپنی تعطیلات کے دنوں میں بھی دفاتر آ کر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر آف اونرشپ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر ایکسائز سروسز سے باآسانی استفادہ کر سکتے ہیں۔ محکمہ نے کہا ہے کہ وہ عوام کو تیز، شفاف اور آسان خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لیے 383-383-111-051 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.