Gas Leakage Web ad 1

نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کیلئے پاور ڈویژن کا عملی اقدامات کا آغاز

0

نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کے لیے پاور ڈویژن نے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں، جبکہ نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے صارفین کے معاملات کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ تمام زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی جامع جانچ اور تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تقاضے مکمل کرنے والے صارفین کو غیر ضروری رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ 9 فروری سے قبل تمام مراحل مکمل کرنے والے کنکشنز کو فوری طور پر سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن نے اہل نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے پی آئی ٹی سی کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تصدیقی عمل کا مقصد نیپرا کی ہدایات پر درست اور منصفانہ طریقے سے عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

پاور ڈویژن تمام ڈسکوز میں نیپرا کی ہدایات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.