Gas Leakage Web ad 1

پی پی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

0

پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفاق میں موجود اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں حکومت تشکیل دینا چاہتی ہے اور اس حوالے سے اگلے 24 گھنٹوں میں اپوزیشن قیادت مشاورت اور حتمی فیصلہ کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو آزاد امیدوار گلگت بلتستان سے کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں سمیت اپوزیشن کے پاس مجموعی طور پر 5 ارکان کی حمایت موجود ہے۔

دوسری جانب 24 رکنی اسمبلی کے 22 حلقوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، ن لیگ 5 نشستیں حاصل کر سکی ہے، جبکہ 4 آزاد امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں جس کے بعد آئی پی پی کی نشستیں 4 ہو گئی ہیں۔ آزاد امیدوار 2 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے چکے ہیں، جبکہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.