Gas Leakage Web ad 1

صحت کیلئے 74 ارب، تعلیم کیلئے157 ارب روپے مختص، بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1089 ارب روپےکا بجٹ پیش

0

بلوچستان کے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی بجٹ پیش کردیا ہے۔ بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 1089 ارب روپے ہے اور یہ ٹیکس فری بجٹ ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نواز شریف کی آزاد کشمیر میں مذاکرات، امن اور جمہوری عمل کے فروغ کی اپیل

بجٹ میں جنرل پبلک سروس کے لیے 270 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ صحت کے لیے 74 ارب روپے اور تعلیم کے لیے 157 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ امن و امان کے لیے 108 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بینک آف بلوچستان کے قیام کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی گرانٹس کے تحت 30 ارب 61 کروڑ روپے موصول ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 798 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ سیف سٹی منصوبوں کے فیز ٹو کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں نئی آسامیوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسکول ایجوکیشن میں 3 ہزار، محکمہ صحت میں 500، نئے اضلاع کے لیے ایک ہزار اور مختلف محکموں میں 500 آسامیاں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر نوجوانوں کے لیے 5 ہزار نئی آسامیاں تخلیق کی جا رہی ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق کسان کارڈ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سیلز ٹیکس اور نئی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں سرکاری مراعات میں کمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور بجٹ میں ترجیحات تعلیم، صحت اور امن و امان ہیں۔ ان کے مطابق صوبہ ترقی کے لیے درست سمت میں گامزن ہے اور حکومتی اقدامات صرف کاغذ پر نہیں بلکہ عملی طور پر نظر آ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.