Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری

0

پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بجٹ پیش کرنے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

عام انتخابات27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد جموں وکشمیر

بجٹ میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور نئے منصوبوں کا روڈ میپ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اربوں روپے کا ترقیاتی پروگرام اور اہم شعبوں کے لیے فنڈز بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی اسکیموں پر خصوصی توجہ دیے جانے کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت 16 جون کو مالی پالیسی، ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی حکمت عملی بھی پیش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.