کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ اگر کسی تاجر کا طرزِ زندگی اس کی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ کیا جائے گا۔
چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ کوئی تاجر صرف 25 ہزار روپے ادا کرکے مکمل طور پر ٹیکس ذمہ داری سے آزاد ہو جائے گا۔
امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا، شہباز شریف کا ایکس پر اعلان
انہوں نے کہا کہ اگر کسی تاجر کی فروخت زیادہ ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق ملک میں تقریباً 70 لاکھ افراد درست مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے، جس کے باعث ٹیکس نظام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ جن تاجروں کے اخراجات، اثاثے اور طرزِ زندگی ان کی ظاہر کردہ آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے، ان کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آڈٹ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ اصولی طور پر یہ ایک مناسب اقدام نہیں تھا، تاہم اسے مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے باعث نافذ کیا گیا تھا۔