Gas Leakage Web ad 1

پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں نہیں: وزیر خزانہ

0

وزیر خزانہ کا آئندہ مالی سال مزید معاشی بہتری کا اظہار، اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی منافع بخش مارکیٹ قرار دے دیا

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال میں معیشت میں مزید بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔

شندور کے میدان میں گلگت بلتستان کی تاریخی فتح پوری قوم کی فتح, غلام عباس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین کے دوران پاک چین اقتصادی تعاون میں ایک نئی پیش رفت ہوئی اور سی پیک کے تحت کاروباری شعبے کے درمیان روابط (بی ٹو بی) کو فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے، جس سے سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کے مزید فروغ کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران معاشی اشاریوں میں مزید بہتری متوقع ہے اور حکومت پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے اپنی اصلاحاتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جیسا منافع دنیا کے کسی اور ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھنے کو نہیں ملتا، جو ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کی کارکردگی کا مظہر ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.