Gas Leakage Web ad 1

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں بھی دستیاب

0

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے انہیں سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم میں بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ سرٹیفکیٹس پہلے سے پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں دستیاب تھے، جبکہ اب سعودی ریال اور یو اے ای درہم بھی ان میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

مالی سال 2025-26 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ریال، یو اے ای درہم، امریکی ڈالر اور یورو میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار یونٹس ہوگی، جبکہ اس سرمایہ کاری میں مزید اضافہ 500 یونٹس کے ضرب سے کیا جا سکے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی روپے میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں ایک ہزار روپے کے ضرب سے اضافہ ممکن ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی ریال میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مخصوص اکاؤنٹ نمبرز استعمال کیے جائیں گے، جبکہ یو اے ای درہم میں سرمایہ کاری کے لیے فرسٹ ابو ظہبی بینک اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹس استعمال ہوں گے۔

سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم میں جاری کیے جانے والے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح یکساں رکھی گئی ہے۔ تین ماہ کی مدت کے لیے منافع کی شرح 6.50 فیصد جبکہ پانچ سالہ مدت کے لیے 7.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنا اور مختلف کرنسیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.