Gas Leakage Web ad 1

بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن

0

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جدید الیکٹرک سکوٹرز طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بااختیار بنایا جا سکے اور ان کی سفری مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ جن خواتین کو پنک سکوٹیز دی جا رہی ہیں، وہ ڈرائیونگ کورس مکمل کر چکی ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے۔

وفاقی بجٹ کیسا ہونا چاہئے؟ معاشی اداروں نے ماڈل بجٹ کا خاکہ جاری کر دیا

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ جن خواتین کو سکوٹیز دی جا رہی ہیں، وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے ووٹ مانگے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو اس نوعیت کی مفت پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.