Gas Leakage Web ad 1

وفاقی بجٹ کیسا ہونا چاہئے؟ معاشی اداروں نے ماڈل بجٹ کا خاکہ جاری کر دیا

0

ماڈل رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجٹ کی منظوری کے لیے سخت شرائط پر عمل کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی اثاثوں کی واپسی پر ٹیکس چھوٹ دینے سے 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنڈی کے بجائے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم بھیجنے والوں کو 10 روپے فی ڈالر بونس دینے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ روپے کی قدر کو 250 روپے فی ڈالر تک لانے سے مہنگائی میں تقریباً 6 فیصد تک کمی ممکن ہے۔

پاکستان اگلے سال انگلینڈ میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گا

رپورٹ کے مطابق پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی سے حکومتی قرضوں پر تقریباً 625 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے، تاہم آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے باعث بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.4 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس اگر مقامی سطح پر اصلاحات کی جائیں تو بجٹ خسارہ 2.1 فیصد تک لایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکس چھوٹ دینے سے برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

ماڈل رپورٹ کے مطابق زراعت پر ٹیکس عائد کر کے ریونیو بیس کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ توانائی شعبے کے نقصانات کم کیے بغیر بجٹ خسارے پر قابو پانا ممکن نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، جبکہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے ریگولیٹری رکاوٹوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.