Gas Leakage Web ad 1

گیس فراہمی اور گندم کی ترسیل کے حوالے سے وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

0

گیس فراہمی اور گندم کی ترسیل کے حوالے سے وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاق نے صوبے کو یومیہ پینتیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

Gas Leakage Web ad 2

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم اور ان کی قائم کردہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمعرات سے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلیں گے۔

فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت دلیل اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرے تو تمام معاملات حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے گندم کے مسئلے پر بھی ایکشن لیا ہے اور جلد اس مسئلے کے حل کی امید ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اس پیشرفت کو عوام کی جیت قرار دیا اور کہا کہ گندم کی ترسیل کے معاملے پر بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ ان کے مطابق ممکن ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بات کریں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ گیس کے معاملے پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ گندم کا مسئلہ ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق ملک بھر میں کسی بھی چیز کی ترسیل نہیں روکی جا سکتی، اور ضم شدہ علاقوں کی بڑی قربانیاں ہیں، اس لیے انہیں این ایف سی کا پورا حصہ ملنا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.