Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی قید تنہائی، خلاف قانون سلوک کے الزامات نظرانداز نہیں کر سکتے: عدالت

0

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی سے متعلق درخواستوں پر جیل حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خانم اور مبشرہ مانیکا کی درخواستوں پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں میں قیدِ تنہائی اور جیل میں خلافِ قانون سلوک کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جنہیں بغیر نوٹس یا جیل حکام کی رپورٹ کے نظر انداز یا مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سخت اور سادہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم انہیں قیدِ تنہائی کی سزا نہیں دی گئی۔

ٹرمپ کی ایران کو جوہری معاہدے پر جلد فیصلہ کرنے کی وارننگ

حکمنامے کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد کے لیے لگائے گئے ہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا ہے کہ اگر دونوں قیدیوں کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے تو یہ کس اتھارٹی کے حکم پر کیا گیا، کس قانون کے تحت ایسا اقدام اٹھایا گیا اور اس کی مدت کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں قیدیوں کی جیل میں حالت، فراہم کردہ سہولیات اور متعلقہ ریکارڈ سمیت تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 6 اگست کو ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.