فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک
فتنہ الخوارج کا افغان سرغنہ خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز نے سارانان کے علاقے ارجم کلی میں کامیاب آپریشن کے دوران خارجی بصیر کو ہلاک کیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر خارجی کمانڈر کے افغان ساتھی کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
’60 سال کا ہوگیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا’، سلمان خان فوٹو گرافرز پر برہم
مارا جانے والا بصیر خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔ خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوششوں کا آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔
رواں سال 22 فروری کو خارجی بصیر کی زیرنگرانی کام کرنے والے پانچ خودکش بمباروں کو پشین میں ہلاک کیا گیا تھا۔
خارجی بصیر کی ہلاکت کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔