امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران سے افزودہ جوہری مواد حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران یا تو معاہدہ کر لے، ورنہ امریکا کسی نہ کسی طریقے سے یہ معاملہ مکمل کر لے گا اور یہ کام امریکا کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔
گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کا پہلا بڑا فیصلہ، 89 ڈاکٹرز ریگولر
صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا ایک گھنٹے کے اندر ایران کے پلوں اور توانائی کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے۔ ان کے مطابق اگرچہ سابق حکومت ختم ہو چکی ہے، تاہم موجودہ حکومت پہلے سے بہتر ہے۔