Gas Leakage Web ad 1

وفاقی آئینی عدالت نے کرپشن پر برطرف افسر کی بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

0

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے اس افسر کی بحالی کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی جسے مبینہ کرپشن کے الزامات پر برطرف کیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

کے پی ٹی کے وکیل رفاقت شاہ کے مطابق سابق ایچ آر منیجر انس ارباب کو غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے بھرتیوں سے متعلق فائلیں انس ارباب کے گھر سے برآمد کیں جبکہ ان کی اپنی بھرتی کے دور کی فائلیں بھی غائب تھیں۔

پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

وکیل کے مطابق انس ارباب کو 1989 میں ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا اور اگلے ہی سال خراب کارکردگی پر برطرف کر دیا گیا، تاہم 1990 میں وزیرِ مواصلات کی مداخلت پر انہیں بحال کر کے مستقل کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی شخص کو ٹرائل کے بغیر سزا نہیں دی جا سکتی اور سندھ ہائی کورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف باقاعدہ انکوائری ہی نہیں کی گئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ کے پی ٹی نے صرف فیکٹ فائنڈنگ کروائی تھی جسے باقاعدہ انکوائری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اب دوبارہ انکوائری بھی ممکن نہیں کیونکہ متعلقہ ایچ آر منیجر ریٹائر ہو چکا ہے، جبکہ عدالت قانون سے بالاتر کوئی اقدام نہیں کر سکتی۔

دو رکنی بینچ نے، جس کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کر رہے تھے، کے پی ٹی کی اپیل پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ انس ارباب کو کرپشن الزامات پر برطرف کیا گیا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ نے ان کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے پر پنشن اور دیگر مراعات دینے کا حکم دیا تھا، جسے کے پی ٹی نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.