Gas Leakage Web ad 1

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف غیر ملکی لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

بورڈ نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں بھی توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ ڈربی شائر کی نمائندگی جاری رکھ سکیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.