پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر 21 اور 25 مئی کو خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چین کے لاہور میں قونصل جنرل سن یان سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے قونصل جنرل سن یان کی قیادت میں چین کے سفارتی وفد کی آمد پر تپاک خیرمقدم کیا۔ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے چین کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے کرپشن پر برطرف افسر کی بحالی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا
دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور مزید منصوبوں کے حوالے سے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
مریم اورنگزیب نے سن یان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی کو پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تین روزہ نمائش منعقد ہوگی جبکہ 25 مئی کو اس موقع پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تجربات کو پنجاب کی ترقی کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے، سفارتی تعلقات کے 75 سال چین اور پاکستان کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صدر شی جن پنگ اور قائد محمد نواز شریف کی پاک چین دوستی کا ایک اہم باب ہے۔
مریم اورنگزیب نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چین کے صوبے زی جیانگ اور صوبہ پنجاب کے درمیان دوستی سے دو طرفہ تجارت بڑھے گی جبکہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ مل کر ٹورازم اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔