Gas Leakage Web ad 1

شہباز شریف کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں کرپشن پر زیروٹالرنس پالیس پر عملدرآمد کی ہدایت

0

شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال اور وزارت داخلہ کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ سمیت وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں میں بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو جدید تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بہترین آلات، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ سازوسامان کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل رواں سال ستمبر میں فعال ہو جائے گی۔

محسن نقوی نے اجلاس کو وفاقی تحقیقاتی ادارے، اسلام آباد پولیس، قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے، وفاقی کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزارت داخلہ کے ماتحت دیگر اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں اسحاق ڈار، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.