Gas Leakage Web ad 1

نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری بیان میں وزارتِ خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا جس میں نور خان ایئر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پرالرٹ جاری

دفتر خارجہ کے مطابق مذکورہ رپورٹ گمراہ کن اور سنسنی خیز ہے، جبکہ اس نوعیت کی قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

حکام نے وضاحت کی کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد میں مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران ایران اور امریکا کے متعدد طیارے پاکستان آئے تھے تاکہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور مذاکراتی امور سے وابستہ اہلکاروں کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

بیان کے مطابق بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ ممکنہ مذاکراتی دور کی توقع میں پاکستان میں ہی موجود رہا۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط مسلسل جاری ہیں، اور اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ اسلام آباد کو انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران آیا تھا اور اس کا کسی فوجی ہنگامی صورتحال یا خصوصی حفاظتی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.