Gas Leakage Web ad 1

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی حراست کے بعد رہا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان گلوبل سمود فلوٹیلا سے اسرائیلی قابض افواج کی غیر قانونی حراست کے بعد رہا ہوگئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سہیل آفریدی ہماری بات سن رہے ہیں، کچھ لوگ اب ان سے ناراض ہیں اور ان کی بھی چھٹی کرانا چاہتے ہیں: رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ گلوبل سمود فلوٹیلا پر سوار دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق یونانی حکام نے کریٹ، یونان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سہولت کاری کی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے ترکیہ کی قیادت اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ استنبول منتقلی اور پاکستان واپسی کے انتظامات میں ان کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے وزارت خارجہ اور ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کے مؤثر اور بروقت ردعمل کو سراہا اور کہا کہ غزہ کے محصور عوام کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست ایک قابلِ مذمت اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی غیر متزلزل اور مستقل حمایت جاری رکھے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.