پیپلزپارٹی نے 9 مئی کو جشن “معرکہ حق” منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ سی ویو کراچی پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں نامور گلوکاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
آبنائے ہرمز کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پورے شہر میں پاکستانی پرچم، پینا فلیکس اور پاکستانی افواج کی اعلیٰ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسٹالز اور استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
ان کے مطابق 9 مئی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزراء، پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔