وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے اور اس کامیابی نے پاکستان کو ایک بڑی فتح سے ہمکنار کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کا وقار بلند ہوا، اور آج اس عظیم کامیابی، جسے بنیان مرصوص کی فتح قرار دیا جا رہا
ہے، کا جشن منانے کے لیے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں، جبکہ دنیا بھی اب یہ تسلیم کر رہی ہے کہ بھارت دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا، جبکہ بھارت کی سازش ناکام رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیارے کو بھی مار گرایا، اور پاکستان کو جنگی و سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، جبکہ قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔