Gas Leakage Web ad 1

اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو وزارت خارجہ پہنچیں جہاں انہوں نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

یومِ مزدور پر خصوصی پروگرام، فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں نائب وزیراعظم کے کردار کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر عوامی صحت، فلاح و بہبود اور علاقائی پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.