وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت جاری کی ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں مؤثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
پنجاب: 2027 میں پتنگ بازی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری
بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے افتتاح کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثوں کی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں جدت متعارف کرائی جا رہی ہے، جبکہ اس معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کے لیے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر کام جاری ہے۔